ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : جنگلاتی زمین کا مسئلہ جب تک نہیں ہوتا تب تک جدوجہد جاری رہے گی - ریٹائرڈ جسٹس ناگموہن داس

سرسی : جنگلاتی زمین کا مسئلہ جب تک نہیں ہوتا تب تک جدوجہد جاری رہے گی - ریٹائرڈ جسٹس ناگموہن داس

Sun, 05 Jun 2022 21:47:13    S.O. News Service

سرسی 5 / جون (ایس او نیوز) سپریم کورٹ میں جنگل واسیوں کو زمین کے حقوق دینے کے سلسلے میں زیر سماعت معاملہ کے تعلق سے غور و خوض کرنے کے لئے منعقدہ ریاستی سطح کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جسٹس ناگموہن داس نے کہا کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک اسے حل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ 2006 کے قانون کے مطابق تین پشتوں سے جو لوگ کسی زمین پر رہائش پزیر ہیں تو انہیں وہ جگہ استعمال کرنے کا اجازت نامہ [یُوز پرمٹ] دیا جانا چاہیے ۔ جنگل واسیوں کو اس تعلق سے دستاویزات جمع کروانے کا پابند بنانے والا کوئی قانون نہیں ہے ۔ کچھ نہ کچھ فضول سوالات اٹھا کر جنگل واسیوں کی درخواستیں نامنظور کی جا رہی ہیں ۔ لیکن سپریم کورٹ میں اپیل کیے جانے پر وہاں سے حکم دیا گیا تھا کہ تمام درخواستوں کا از سرنو جائزہ لیا جائے ۔ اب جولائی کے آخر تک اس بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے ۔

    انہوں نے جنگل واسیوں کے حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے والے ہوراٹا سمیتی کے صدر  رویندرا نائک کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے جنگل واسیوں کو اتنے عرصہ سے تھوڑی بہت راحت مل رہی ہے ۔ ہماری طرف سے اس جدوجہد کو پوری حمایت حاصل رہے گی ۔
    جسٹس ناگموہن نے کہا کہ عوام کا صرف پڑھا لکھا ہونا کافی نہیں ہے ۔ بلکہ قانون کی جانکاری بھی ہر ایک کے لئے لازمی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ اچھے اچھے پڑھے لکھے لوگوں کو قانون سے متعلق ضروری معلومات نہیں ہوتی ۔ 


Share: